مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے وزیر خارجہ جین مارک ایرولٹ نے برطانیہ کے نئے وزیر خارجہ بورس جانسن کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی ممالک سے تعلقات کے حوالے سے ان کی پشت دیوار کے ساتھ ہے۔اطلاعات کے مطابق جین مارک ایرولٹ نے مقامی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے برطانوی ہم منصب بورس جانسن نے حالیہ ریفرنڈم مہم میں اپنے عوام سے جھوٹ بولا، جس کے باعث وہ اب اپنے ملک کے دفاع میں دباؤ کا شکار ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ فرانس کو ایک ایسے پارٹنر سے مذاکرات کی ضرورت تھی جو معتبر اور قابل اعتماد ہو۔ لندن کے سابق میئر اور برطانیہ کے نئے وزیر خارجہ بورس جانسن نے یورپی یونین سے انخلا کے لیے چلائی گئی مہم کی قیادت کی تھی۔
فرانس کے وزیر خارجہ جین مارک ایرولٹ نے برطانیہ کے نئے وزیر خارجہ بورس جانسن کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی ممالک سے تعلقات کے حوالے سے ان کی پشت دیوار کے ساتھ ہے۔
News ID 1865499
آپ کا تبصرہ